بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

یونیو رسٹی آف ایجوکیشن جوہرآباد میں وومن پر وٹیکشن ایکٹ کے موضو ع پر سیمینار کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی خوشاب کے تعاو ن سے زو الو جی ڈیپا رٹمنٹ کے زیر اہتمام یونیو رسٹی آف ایجوکیشن جوہرآباد میں وومن پر وٹیکشن ایکٹ کے موضو ع پر ایک سیمینار کا انعقاد ہوا۔سیمینار میں خواتین کے حقو ق اور وقار کو برقرار رکھنے میں وومن پرو ٹیکشن ایکٹ 2022کی اہمیت کے بار ے میں آگاہی دی گئی۔

 

سیمینار کی مہمان خصوصی ڈاکٹر صائمہ قدیرنے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے خواتین کے حقو ق کو سمجھنے اور ان کی وکا لت کر نے کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ وومن پرو ٹیکشن آفیسر مسز سعد یہ فیروز ملک،وومن پروٹیکشن آفیسر ام ایمن اوراے ایس آئی سوشل ویلفیئر آفیسر خوشاب مسز فر حت النسا ء نے شرکت کی۔

انہوں نے وومن پر وٹیکشن ایکٹ کے مختلف پہلوؤں پر فصاحت کے ساتھ گفتگو کی اور وومن ایکٹ کے نفاذ کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ وومن پروٹیکشن ایکٹ کا مقصد خواتین کو تحفظ فراہم کرنا اور خواتین کو با اختیار بنانا ہے۔تقریب کے اختتام پر انتظامیہ کی طرف سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔

مزید پڑھیے  ڈپٹی کمشنر خوشاب اور اے ڈی سی آر کا گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف اسپیشل ایجوکیشن جوہرآباد کا خصوصی وزٹ
Back to top button