
تعلیم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی خطاب
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
اس موقع پر پاکستان کے پہلے سکھ ڈاکٹر، ڈاکٹر مِمپال سنگھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیرمقدم کیا اور پاکستان سے اپنی گہری محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر مِمپال سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل سہولیات اور مواقع اس ملک کے حسن اور خوبصورتی کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انہیں عزت، شناخت اور تمغۂ امتیاز سے نوازا ہے۔
ڈاکٹر مِمپال سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی اسی طرح ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔















