بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

روس سے تیل خریدنے پر امریکی پابندیاں نہیں لگ سکتیں، مصدق ملک

وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے ایس ڈی پی آر سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے سستا تیل خریدنے پر امریکی کی جانب سے کسی طرح کی پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، ڈاکٹر مصدق ملک سے جب سوال کیا گیا کہ آیا روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکی پابندیاں لگ سکتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ بالکل بھی نہیں ایسا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی یورپی ممالک نے روس سے تیل خریدا یورپی ممالک پر تو کوئی پابندیاں عائد نہیں کی گئی ہیں

ان کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف صرف باتیں کرتی ہے ، روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر ہماری میٹنگ کے منٹس موجود ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی فائل میں کہیں بھی کوئی منٹس موجود نہیں ہیں ، ان کی روس سے تیل خریدنے پر کوئی بات نہیں ہوئی، روسی سفیر نے بھی کہہ دیا کہ ہم نے صرف گیس پائپ لائن پر بات چیت کی تھی تو کیا روسی سفیر بھی جھوٹ بول رہا ہے؟، کیا وہ بھی غلط بیانی کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت روس کے ساتھ تیل خریداری پر بات کر رہی ہے اور بیس جنوری تک روس سے تیل خریدنے کی تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی ، مصدق ملک نے کہا کہ ہوا میں کچھ کہہ دینے سے معاہدہ نہیں ہوجاتا ، عمران خان جیب سے کچھ اپنی مرضی سے نکال کر کہہ دیں تو کیا وہ سچ ہو جائے گا۔

Back to top button