بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

سندھ حکومت  کا 11ویں، 12ویں کلاسز کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس

تمام بورڈز کو سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج ایک ہفتے میں جاری کرنے کی ہدایت


سندھ بھر کے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں تاخیر کا سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر بورڈ سندھ اسماعیل راہو نے گیارہویں اور بارہویں کے نتائج جاری نہ کرنے پر 3 بورڈز پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام بورڈز کو سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج ایک ہفتے میں جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ بورڈ سندھ اسماعیل راہو نے محکمے کو سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت دی اور عمل درآمد نہ کرانے والے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ بھی دی ہے۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں نتائج کے اعلان کے لیے 15 ستمبر 2022 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، کوتاہی کی ذمے داری بورڈز کے چیئرمین اور کنٹرولر پر عائد ہوتی ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ جامعات داخلوں کے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے بورڈز کے نتائج کا انتظار کر رہی ہیں۔

Back to top button