بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

تنظیم المدارس کے تحت درس نظامی کے یہ سالانہ امتحانات شروع ہو گئے، علامہ شیر محمد سیالوی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) جامعہ شمس القرآن نورپورتھل کے مہتمم علامہ شیر محمد سیالوی نے کہا ہے کہ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام آج 25 فروری سے جامعہ ہذا میں بھی امتحانات شروع ہو گئے ہیں ۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم المدارس کے تحت درس نظامی کے یہ سالانہ امتحانات منعقد ہو رہے ہیں ۔ علامہ شیر محمد سیالوی نے کہا کہ مختلف درجات شعبہ جات کے ان امتحانات میں شامل لاکھوں طلبہ و طالبات مستفید ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ شمس القرآن نور پور تھل میں قائم امتحانی سنٹر طلبہ و طالبات کو تمام سہولیات دینے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں ۔

Back to top button