بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سندھ میں حکومتی گرانٹ لینے والے صحت کے تمام اداروں کا آڈٹ کرانے کا حکم

آڈٹ پرائیویٹ ادارے سے کرایا جائے گا، ایک ارب سے زائد گرانٹ لینے والے اداروں کو بھی آڈٹ کروانا لازمی ہو گا

سندھ کی نگران حکومت نے حکومتی گرانٹ لینے والے صحت کے تمام اداروں کا آڈٹ کروانے کا حکم دے دیا۔ آڈٹ پرائیویٹ ادارے سے کرایا جائے گا، ایک ارب سے زائد گرانٹ لینے والے اداروں کو بھی آڈٹ کروانا لازمی ہو گا۔

سندھ کی نگران حکومت نے حکم دیا ہے کہ اچھی شہرت والے پرائیویٹ ادارے سے گرانٹ کا آڈٹ کرائیں، ایک ارب سے زائد گرانٹ لینے والے ادارے بھی 4 بڑی کمپنیوں میں سے ایک سے گرانٹ کا آڈٹ کرائیں۔

سندھ حکومت سے گرانٹ لینے والے صحت کے اداروں میں 34 سرکاری و غیرسرکاری اسپتال اور این جی اوز شامل ہیں۔نگراں صوبائی حکام نے سندھ حکومت سے گرانٹ لینے والے طبی اداروں کو سندھ حکومت کی تشہیر کا بھی حکم دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرانٹ لینے والے ادارے اپنی اسٹیشنری پر سندھ حکومت کا لوگو چھاپیں، گرانٹ لینے والے ادارے 1 فیصد سے کم رقم سندھ حکومت کی تشہیر پر بھی خرچ کریں۔

مزید پڑھیے  غلطیوں سے سیکھنے والی قومیں ہی زندہ کہلاتی ہیں، مرتضیٰ وہاب
Back to top button