
میر واعظ عمر فاروق مسلسل دوسرے روز بھی گھر میں نظر بند
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق آج مسلسل دوسرے روز بھی گھر میں نظر بند رہے، جس کے باعث انہیں مذہبی فرائض کی ادائیگی اور عوام سے آزادانہ ملاقاتوں سے روک دیا گیا۔
میر واعظ منزل کے ترجمان نے ایک بیان میں پابندیوں پر شدید تشویش اور ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بار بار عائد کی جانے والی غیر منصفانہ اور افسوسناک پابندیاں قرار دیا۔
دریں اثنا، کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن موسوی الصفوی نے میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل نظر بندی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے مذہبی آزادی اور مذہبی رہنماؤں کے اس حق کی اہمیت پر زور دیا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود اور مذہبی جذبات سے متعلق مسائل کو اجاگر کر سکیں۔
دوسری جانب جموں و کشمیر یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین محمد اسلم ملک نے بھی میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔















