بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

آل پارٹیزحریت کانفرنس کا عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

آل پارٹیز حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر اقدامات کرے اور کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

حریت کانفرنس نے آج جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں زندگی کے بنیادی حق سمیت شہریوں کی بنیادی آزادیاں بھی شدید خطرات سے دوچار ہیں۔

بیان کے مطابق بھارتی حکام طاقت کے استعمال اور جابرانہ پالیسیوں کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانے اور انہیں جمہوری حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم نہ کرنا اقوام متحدہ کے اصولوں اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے منافی ہے۔

حریت کانفرنس نے کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنے جائز حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button