بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مفتی رفیع عثمانی کی نمازِ جنازہ ادا، دارالعلوم کورنگی کے احاطے میں سپردخاک

نمازِ جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی،گورنرسندھ کامران ٹیسوری ،مولانا فضل الرحمن،حافظ نعیم الرحمن سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی

دارالعلوم کراچی کورنگی کے رئیس مفتی محمد رفیع عثمانی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ دارالعلوم کراچی کورنگی سے ملحق قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اتوار کو ساڑھے نوبجے مفتی رفیع عثمانی کی نمازِ جنازہ ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔

مفتی رفیع عثمانی مرحوم کی نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئے۔نمازِ جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری،جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، امیرِ جماعتِ ا سلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال، انیس قائم خانی، مولانا اورنگزیب فاروقی ، علمائے کرام اور دیگرسیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مفتی رفیع عثمانی کو دارالعلوم کراچی کورنگی سے ملحق قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ کے دوران درالعلوم کراچی کے صدر دروازے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، بم ڈسپوزل سکواڈ حکام کی جانب سے جامعہ دارالعلوم کراچی کی چیکنگ بھی کی گئی۔

Back to top button