بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ترقی پذیر ملکوں میں تنازعات کے حل کی ضرورت پر زور

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ترقی پذیر ملکوں میں تنازعات کے حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسلام آباد میں مارگلہ مکالمے کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام سرحدی تنازعات کے حل کیلئے کوشاں ہے تا ہم انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ عدم امن کی پالیسی پر گامزن ہے۔

اس سے پہلے آج ایک بیان میں صدر نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ صدر نے باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ، انہوں نے شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ قربانیاں دینے والے جوان قوم کا اثاثہ ہیں۔

Back to top button