بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پاکستان تحریک انصاف نے جی 9 میں جلسے کی اجازت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے جی نائن میں جلسے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو دوبارہ درخواست جمع کرا دی، درخواست میں انتظامیہ کے سوالوں کے جواب بھی دیئے گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا ہے کہ ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں بابراعوان اورعلی نواز اعوان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کی اور جلسے کیلئے این او سی سے متعلق تفصیلی درخواست جمع کروائی۔

پی ٹی آئی رہنماں نے انتظامیہ سے 4 نومبر کو جی 9 اور ایچ 9 کے درمیان جلسے اور دھرنے کا جلد این او سی جاری کرنے کی ایک بار پھر درخواست کی۔دوسری جانب جلسے کی اجازت کے لئے تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹا دیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر خوامخواہ معاملے کو طول کر کے این او سی جاری نہیں کررہے، کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے اور آئی جی کو خصوصی سکیورٹی کے لئے ہدایات جاری کی جائیں۔

Back to top button