بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

“پڑھے گا تو بڑھے گا خیبرپختونخوا” کے نام سے داخلہ مہم کا آغاز


خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ یکم اگست سے پورے صوبے کے تمام سکولوں میں “پڑھے گا تو بڑھے گا خیبرپختونخوا” کے نام سے داخلہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ جسمیں تعلیم کی روشنی سے محروم بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ونٹر زون کے سکولوں میں یکم اگست سے ریگولر کلاسز شروع ہوں گی اور ساتھ ساتھ داخلہ مہم بھی جاری رہے گا۔ اسی طرح سمر زون کے سکولوں میں بھی داخلہ مہم یکم اگست سے شروع ہو گا۔ تاہم ریگولر کلاسز 15 اگست سے شروع ہوگی۔ سمر زون میں یکم تا 14 اگست صرف سکول سربراہان اور اساتزہ داخلہ مہم کیلئے سکول آئیں گے۔

اپنے ہاں سے جاری شدہ بیان میں وزیر تعلیم نے مزید کہا ہے کہ داخلہ مہم یکم اگست تا 30 اگست جاری رہے گا. اور امسال داخلہ فرسٹ شفٹ اور سیکنڈ شفٹ سکولوں میں ایک ساتھ جاری رہے گا۔ تاکہ فرسٹ شفٹ میں کام کرنے والے بچوں کو بھی تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ امسال داخلہ مہم کا تمام نظام ڈیجیٹائز ہوگا جس کے لئے محکمہ تعلیم نے ایپ بنایا ہے۔ اور ڈیش بورڈ پر تمام بچوں کی مکمل ڈیٹا آن لائن موجود ہوگی۔ جسمیں نئے داخل شدہ، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری لیول تک پروموٹ ہونے والے طلباء و طالبات کے کوائف بمعہ مکمل تفصیل درج ہوگی۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ امسال دس لاکھ بچوں کو داخل کروانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جس کیلئے ہر ضلع، ہر تحصیل، ویلج کونسل اور سرکل لیول پر داخلہ مہم چلایا جائے گا۔ اور امسال داخلہ مہم میں علاقہ عمائدین، سینئر طلبائ، پیرنٹس ٹیچرز کونسل ممبرز، سکاؤٹس اور سکول سربراہان گھر گھر داخلہ مہم چلائیں گے۔ تاکہ ہر بچے تک یہ پیغام پہنچ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ داخلہ مہم میں حصہ لے کر اپنے علاقے کے تعلیم سے محروم بچوں کو داخل کروائیں۔ تعلیمی سہولیات کے حوالے سے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سکولوں میں مفت درسی کتابیں، بہترین تعلیمی سہولیات اور قابل اساتذہ موجود ہیں۔ حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔ ان نے عوام سے اپیل کی کہ بچوں کو سکولوں میں داخل کروا کر آپ بھی اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

Back to top button