بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شرقپوری کو پیمنٹ دیدی، شیخ رشید کی آڈیو لیک، شرقپوری کا سخت ردعمل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی جس میں وہ گل زمان نامی شخص سے کہہ رہے ہیں کہ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دیدی۔شیخ رشید اور گل زمان نامی شخص کی مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ شیخ رشید نے کہا کہ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی۔

اس پر جواب دیتے ہوئے گل زمان نے کہا کہ یہ ٹیلیفون ہے، خدا کے بندے، صورتحال دیکھیں، انشا اللہ بیڑہ پار ہوگا۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کچھ نہیں ہوتا، میں نے آپ کی وجہ سےلاہور میں جیت کا کہا ہے۔

دوسری طرف رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دینے والے جلیل شرقپوری نے کہا ہے شیخ رشید نے بھی کسی کے کہنے پر آڈیو ریکارڈ کرائی، اور یہ عمران خان کا دشمن ہے، میری شیخ رشید سے کوئی جان پہچان نہیں، عمران خان کو کہا تھا کہ علیم خان اس کے ساتھ نہیں ہے اور میری بات سچ ثابت ہوئی۔

مزید پڑھیے  محرم الحرام کے لیے فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کر رہے ہیں،شیخ رشید
Back to top button