بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہباز شریف اور حنیف عباسی کی ملاقات، ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک بھر میں جاری اور مجوزہ ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں، ان پر عمل درآمد کی پیش رفت اور وزارت ریلوے سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور اس مقصد کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

دریں اثنا، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے بھی آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورۂ روس کے دوران منعقد ہونے والے پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن کے 11ویں اجلاس کی کارروائی اور اہم پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزارت توانائی سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button