بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تحریک لبیک کے کارکنوں نے فواد چوہدری کی گاڑی روک لی، بیک سکرین بھی توڑ ڈالی

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 168 میں  تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی گاڑی روک لی۔ٹی ایل پی کارکنوں نے فوادچوہدری اور شوکت ترین کی گاڑی کے سامنے احتجاج کیا اور ان کی گاڑی روک لی۔

ٹی ایل پی کارکنوں نے فواد چوہدری کی گاڑی آگے نہ جانے دی جس پر انہیں گاڑی ریورس کرنا پڑی، اس دوران ٹی ایل پی کارکن کا پاؤں ٹائر تلے آگیا جس کے باعث کارکنوں نے گاڑی کی بیک اسکرین توڑدی۔فواد چوہدری اور دیگر رہنما گاڑیوں سے اترے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

Back to top button