بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

10 دسمبر سے الیکشن مہم شروع کررہا ہوں، اللہ مجھے دونوں سیٹیں جتوائے گا، شیخ رشید

 اچھی خبر یہ ہے ،میری آبپارہ میں بھی ضمانت کنفرم ہو گئی ،30تاریخ کو لاہور ہائیکورٹ روالپنڈی بنچ میں پتہ چلے گا کتنے کیسز ہیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 10 دسمبر  سے الیکشن مہم شروع کررہا ہوں،اللہ مجھے دونوں سیٹیں جتوائے گا، انتخابات میں میرے سمیت جو بھی عوام سے ووٹ مانگنے جائے گا اس کو لگ پتہ جائے گا۔

ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہہ دیا ہے کہ الیکشن ہونے جارہے ہیں، میری کیا اوقات میں الیکشن کے بارے میں کچھ کہہ دوں، عوام میں جذبہ نہیں ، بھوک، ننگ اور مہنگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے گھروں کے باہر بجلی بل لٹکائے ہوئے ہیں، عوام نے آٹے کا تھیلا اور بچوں کی فیس بھی گھر کے باہر لٹکائی ہوئی ہے، غریبوں کے حالات زندگی ان کی بس سے باہر ہوگئے ، میں سکول دور سے الیکشن لڑتا آرہا ہوں، الیکشن میں جو جذبہ ہوتا ہے وہ عوام میں نہیں ۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ میں 10 دسمبر  سے الیکشن مہم شروع کررہا ہوں، میرا اتحاد اللہ کے ساتھ ہے، اللہ مجھے دونوں سیٹیں جتوائے گا، قلم دوات سے راولپنڈی کی دونوں سیٹیں نکلیں گی۔انہوںنے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے ،میری آبپارہ میں بھی ضمانت کنفرم ہو گئی ، 30 تاریخ کو لاہور ہائیکورٹ روالپنڈی بنچ میں پتہ چلے گا کتنے کیسز ہیں، مجھ پر ٹوٹل 68 کیسز بنے ہیں، اللہ مجھے کامیابی دے گا، مجھ پر بنے تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔

مزید پڑھیے  عدالتیں ایگزیکٹو آرڈر پاس نہیں کرسکتیں، فیصلوں کی اخلاقی اتھارٹی ہوتی ہے، چیف جسٹس
Back to top button