بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

محسن بیگ کیخلاف کیس میں دہشتگردی کی دفعات ہٹا دی گئیں

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے محسن بیگ کے خلاف کیس سے دہشت گردی کی دفعات ہٹاتے ہوئے اسے سیشن کورٹ منتقل کر دیا۔کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔

محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ، تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔لطیف کھوسہ نے محسن بیگ کے خلاف لگائی گئی دہشت گردی کی دفعات کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگتیں، نہ ہی یہ دہشت گردی کا کیس بنتا ہے۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو کیس میں لگی دہشت گردی کی دفعات ہٹانے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔عدالت نے کیس سے دہشت گری کی دفعات ہٹاتے ہوئے کیس سیشن کورٹ منتقل کر دیا۔عدالت نے ملزمان کو 24 جون کو سیشن جج کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔

 

Back to top button