بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جامعہ کراچی کے قریب وین میں دھماکا ہوا ہے، 4 افراد جاں بحق

جامعہ کراچی کے قریب وین میں دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق  اور 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قریب  وین میں ہوا اور وین کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی ہی تھی۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اور سکیورٹی ادارے جامعہ کراچی پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی جسے اب بجھادیا گیا ہے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے، جامعہ کراچی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیےگئے ہیں۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وین میں 7 سے 8 افراد موجود تھے تاہم وین سے باہر بھی کتنے افراد متاثر ہوئے ہیں اس حوالے سے فوری تصدیق نہیں ہوسکی۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کراچی یونیورسٹی میں موجود غیر ملکی زبان سکھانے کے سینٹر سے پڑھا کر واپس آ رہے تھے، ہلاک شدگان وہاں غیر ملکی زبان پڑھاتے تھے۔

دھماکا ابتدائی طور پر گیس سلنڈر کا بتایا گیا ہے تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے وین میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکےکے نتیجے میں دو غیرملکی خواتین بھی جاں بحق ہوئی ہیں جب کہ دیگر جاں بحق ہونے والے 2 افراد میں ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ شامل ہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے، یونیورسٹی میں دھماکا تخریب کاری ہے یا حادثہ تحقیقات کررہے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے،

Back to top button