بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

بوسٹر شاٹس حاصل کرنے میں سستی نہ کریں، ڈاکٹر فیصل سلطان


وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عوام فوری طور پر بوسٹر شاٹ لگوائیں کیونکہ ملک میں اومیکرون کیسز کے پیش نظر صورتحال کا سامنہ ہے۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ اگر انہیں ویکسین لگوائے 6 ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے تو وہ اپنے کورونا بوسٹر شاٹس حاصل کریں۔این سی او سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سائنسی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں کو کورونا کے خلاف حفاظت کے لیے مکمل طور پر ویکسین کے باوجود بوسٹر ویکسین کی اضافی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے این سی او سی صرف لوگوں سے بوسٹر خوراک لینے کے لیے کہہ رہا تھا، لیکن اب وہ سائنسی شواہد کی بنیاد پر دوبارہ اس کی سفارش کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بوسٹر شاٹس مفت میں دی جا رہی ہے لہذا لوگوں کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔ڈاکٹر سلطان نے کہا کہ “بوسٹر شاٹ حاصل کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ ہم اومیکرون کے مختلف قسم سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس نے بھی ابھی تک اپنی لاپرواہی یا سستی کی وجہ سے ویکسین نہیں کرائی ان کے پاس اب بھی ویکسین کروانے کا موقع ہے۔

Back to top button