بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

کوروناوائرس، مزید ایک شخص چل بسا، 219نئے کیسز رپورٹ

117 مریضوں کی حالت تشویشناک، مثبت کیسز کی شرح 1.24 فیصدرہی

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک شخص چل بسا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 219نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ ) کے مطابق  مہلک وبا کے باعث مزید ایک مریض انتقال کر گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 17 ہزار 628ٹیسٹ کئے گئے،مزید 219 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 117 کی حالت تشویش ناک ہے۔ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد مثبت کیسز کی شرح  1.24 فیصد ہو گئی۔

Back to top button