بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

کورونا، 40 نئے کیسزرپورٹ، 61 مریضوں کی حالت تشویشناک

مثبت کیسزکی شرح 0.34 فیصد رہی، کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، این آئی ایچ

مہلک عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں40نئے کیسز رپورٹ ہوئے،61 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 693 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 40 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 0.34 فیصد رہی، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 61 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Back to top button