بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

کورونا، 98نئے کیسزرپورٹ، 22 مریضوں کی حالت تشویشناک

مثبت کیسز کی شرح2.11فیصد رہی، کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،این آئی ایچ

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 98کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4ہزار639ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 98 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح2.11فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 22 کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں641 افراد میں سے 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 3.43 فیصد رہی،اسی طرح اسلام آباد میں359 میں سے14 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 3.90 فیصد رہی ، ملتان میں 266 میں سے 05افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 1.88فیصد رہی جبکہ پشاور میں 118 میں سے02افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.69فیصد رہی۔

Back to top button