بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

کورونا، مزید ایک مریض دم توڑ گیا، 58نئے کیسز رپورٹ

مثبت کیسز کی شرح1.13 فیصدرہی ، 15مریضوں کی حالت تشویشناک

مہلک عالمی وباکورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،58نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 144 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 58 افراد کے نتائج مثبت آئے اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.13 فیصد رہی۔ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے متاثرہ ایک مریض انتقال کرگیا۔

این آئی ایچ کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے دوران 58 افراد کے نتائج مثبت آئے ۔ملک بھر میں کورونا سے 15مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Back to top button