بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

رواں سال 8 لاکھ 45 ہزار  مردو خواتین نے فریضہ حج ادا کیا

سعودی ادارہ شماریات  کا کہنا ہے کہ اس سال حاجیوں کی تعداد اندازوں سے بہت کم رہی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ  کا کہنا تھا کہ اس سال 2023 (1444 ہجری) حج میں 150 ممالک سے زیادہ آنے والے   18 لاکھ 45 ہزار  مردو خواتین عازمین نے شرکت کی، عازمین کی منیٰ سے میدان عرفات منتقلی کامیاب رہی اور صبح دس بجے تک تمام عازمین عرفات پہنچ چکے تھے۔ کہا جا رہا تھا کہ رواں برس عازمین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرتے ہوئے ماضی کے ریکارڈ  توڑ سکتی ہے، کورونا پابندیاں مکمل ختم ہونےکے بعد 25 لاکھ سے زائد عازمین حج کی توقع تھی۔

 کچھ روز قبل سعودی وزارت حج وعمرہ کے عہدیدار  نے پیشگوئی کی تھی کہ اگر چیزیں منصوبے کے مطابق رہیں تو رواں برس ہم تاریخ کا سب سے بڑ ا حج دیکھیں گے، سعودی وزارت حج وعمرہ کے اہلکار  نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا  تھاکہ رواں برس عازمین حج کی تعداد 25 لاکھ سے بھی تجاوز کرسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق یوم عرفہ سے قبل دنیا بھر سے 16 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس پہنچے تھے۔واضح رہے کہ کوروناوبا سے پہلے 2019 میں 25 لاکھ عازمین نے حج میں شرکت کی تھی تاہم کورونا کے بعد 2020 میں صرف 10 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔

Back to top button