بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بارش اور برفباری کا سبب بننے والا سلسلہ آج پاکستان میں داخل ہوگا

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ افغانستان اور ایران سے آج بلوچستان میں داخل ہوگا، یہ سلسلہ شمالی و وسطی بلوچستان میں بارش و برفباری کا باعث بنے گا، 20 جنوری تک یہ سلسلہ ملک کے شمالی حصے پر بھی اثرانداز ہوگا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مری میں برفباری کا امکان ہے مگر یہ حالیہ برفباری جیسی نہیں ہوگی، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بھی برفباری اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Back to top button