بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جو روٹ کو محمد یوسف کا 15 سالہ پرانا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 97 رنز درکار


انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف کا ٹیسٹ میں ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا 15 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں اور انہیں یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے مزید 97 رنز درکار ہیں۔جو روٹ نے رواں سال 15 میچز کی 28 اننگز میں اب تک 1680 رنز بنالیے ہیں جبکہ محمد یوسف نے2006 میں 11 میچوں کی 19 اننگز میں 1788 رنز بنائے تھے۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے،جوروٹ کو محمد یوسف کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مذکورہ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 109 رنز درکار ہیں جبکہ وہ بارہ رنز ناٹ آئوٹ پر کھیل رہے ہیں۔خیال رہے کہ انگلینڈ نے میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کی باری کھیل لی ہے جس میں وہ 185 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی ہے۔

Back to top button