بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشز سیریز خطرے میں پڑ گئی، 4 انگلش کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

انگلش اسکواڈ میں شامل 4 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایشیز سیریز کا مکمل ہونا خطرے میں پڑ گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش سکواڈ کے چار افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کا مطلب وائرس کا پھیلا ہے، خدشہ ہے کہ سکواڈ کے مزید افراد کووڈ پازیٹو ہوں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر سکواڈ کے پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے، سپورٹ سٹاف، کھلاڑیوں اور فیملیز نے کرسمس کا دن سینٹ کلڈا میں گزارا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنے پلیئرز کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر سیریز ختم ہو گی تاہم کووڈ مثبت آنے والوں کو 7 روز کی آئسولیشن مکمل کرنی ہو گی۔دوسری جانب چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ ٹور ختم نہیں ہو رہا، سب متعلقہ افراد اور کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت ترجیح ہے۔

Back to top button