بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شکر ہے اب میں مومنٹم میں واپس آرہا ہوں، عابد علی

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ری ہیب شروع کردیا۔عابد علی نے ورزش کرتے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ جاری پیغام میں کہا کہ شکر ہے اب میں مومنٹم میں واپس آ رہا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے ڈاکٹرز کے ہدایات کے مطابق ری ہیب شروع کر دیا ہے۔ٹیسٹ اوپنر نے فیملی دوستوں اور فینز کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں ضرور جلد صحت یاب ہو جاں گا۔

انہوں نے مداحوں سے مزید دعاں کی درخواست بھی کی۔خیال رہے کہ عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔کراچی کے نجی اسپتال میں عابد علی کے دل کی شریان میں دو اسٹنٹس ڈالے گئے تھے۔رواں سال عابد علی انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں 15 اننگز میں 695 رنز بنا چکے ہیں جن میں ایک ڈبل سنچری، ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Back to top button