بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ 17نومبر کو طلب

وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 نومبر بدھ کو بلانے کا اعلان کردیا۔حکومتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ   اتحادیوں سے تمام معاملات طے پا چکے ہیں، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کے دن 12 بجے بلایا جا رہا ہے جس میں 8 بلز پیش کیے جائیں گے، تمام اتحادی گروپ اکٹھے ہیں۔

 وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہناتھاکہ ن لیگ نے سال 2015 میں رانا شمیم کو چیف جج گلگت بلتستان لگایا تھا، خبر میں جس جج کا نام لیاگیا وہ بینچ میں ہی نہیں تھے۔

شہباز گِل نے کہا کہ کتنی عجیب بات ہے کہ اِن کے پاس ایک ہی نوٹری پبلک ہے جو کے کاغذات نوٹرائز کرتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں 11 نومبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا تھا تاہم بعد میں حکومت نے اجلاس مؤخر کردیا تھا۔

Back to top button