بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے پر وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں، مشعال ملک

وزیراعظم نے کشمیریوں پر مظالم بے نقاب کئے، عالمی برادری نوٹس لے، ٹویٹر پرردعمل


جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے پر وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔

انہوںنے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھر پور خطاب پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرے ہوئے کہاکہ  وزیراعظم نے کشمیریوں پر مظالم بے نقاب کئے، عالمی برادری نوٹس لے۔

ٹویٹرپر جاری اپنے درعمل میں مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی بے رحمانہ نسل کشی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوں کا قتل عام جاری ہے۔ بھارتی سرکار نے سید علی گیلانی کی میت کی بے حرمتی کی۔

ان کا کہنا تھاکہ تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک پر جسمانی تشدد کیا جا رہا ہے۔ ہزاروں کشمیری نوجوان جیلوں میں غیر قانونی نظر بند ہیں۔ پاکستان نے جنرل اسمبلی میں بھارتی مظالم کے ٹھوس ثبوت پیش کئے ہیں۔ پاکستان کے ثبوت جنرل اسمبلی سے بے دخلی کیلئے کافی ہیں۔

مشال ملک نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لے۔ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔

Back to top button