بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغانستان میں فضائی حملوں کیلئے طالبان کو بتانا ضروری نہیں،پینٹاگون

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پینٹاگون پریس سیکریٹری جان کربی کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام کو رابطے میں رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضائی حملوں میں استعمال ہونے والی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں اور اس میں معاون رابطوں کے لیے مخصوص اصولوں کی ضرورت نہیں ہے۔

جان کربی نے یہ بھی کہاکہ طالبان سے بھی فی الحال فضائی حدود کے حوالے سے کوئی بات کرنے کی ضرورت نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ توقع کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں اس سلسلے میں مستقبل میں بھی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

Back to top button