بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کشمیر پریمیئر لیگ، راولاکوٹ ہاکس نے فائنل میں میدان مار لیا

مظفر آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 162 رنز ہی بناسکی اور یوں راولاکوٹ کی ٹیم 7 رنز سے کامیاب ہوگئی

کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کے پی ایل کے فائنل میں راولا کوٹ ہاکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مظفرآباد ٹائیگرز کو  جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولا کوٹ ہاکس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 169 رنز بنائے،کاشف علی 54 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بسمہ اللہ خان 30 ، صاحبزادہ فرحان 28 اور عمر امین نے 23 رنز بنائے۔

مظفرآباد ٹائیگرز کے محمد حفیظ اور اسامہ میر نے  2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں مظفر آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 162 رنز ہی بناسکی اور یوں راولاکوٹ کی ٹیم 7 رنز سے کامیاب ہوگئی۔

مظفرآباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ ہیں جبکہ راولاکوٹ ہاکس کی قیادت شاہد آفریدی کررہے تھے۔

Back to top button