بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

محمد حفیظ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان محمد حفیظ کو پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے۔محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ218 ون ڈے اور 119ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر12780 رنز بنائے اور253 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکینکل کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔محمد حفیظ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2017 میں انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

مزید پڑھیے  بارہواں رشیدڈی حبیب گالف: دفاعی چیمپین وحید بلوچ اپنا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب
Back to top button