بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

قومی ٹیسٹ سکواڈ کی جمیکا میں پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹریننگ

ٹیم مینیجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے فائنل کمبی نیشن پر بھی غور شروع کر دیا ہے لیکن ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ پہلے ٹیسٹ میں ایک اسپنر کھلایا جائے یا دو ۔

تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو جمیکا میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، کھلاڑیوں نے کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی رپورٹس کلیئر آنے کے بعد جمیکا میں ٹریننگ کا آغاز کیا۔

ٹیم مینیجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے فائنل کمبی نیشن پر بھی غور شروع کر دیا ہے لیکن ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ پہلے ٹیسٹ میں ایک اسپنر کھلایا جائے یا دو ۔

اسی طرح بولنگ اٹیک میں تین فاسٹ بولر شامل کیے جائیں یا چار یہ فیصلہ بھی ہونا ہے، البتہ بیٹنگ لائن اپ میں عابد علی ، عمران بٹ ، اظہر علی ، بابر اعظم ، فواد عالم اور محمد رضوان کی شمولیت یقینی ہے۔

 پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل جمعرات سے جمیکا میں شروع ہوگا ۔

Back to top button