بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

افغان کرکٹر راشد خان ملک میں قتل و غارت بند کرنے کا مطالبہ

راشد خان نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ ’ہمیں افراتفری کی حالت میں نہ چھوڑیں،ہم امن چاہتے ہیں

افغانستان کے کرکٹر راشد خان نے ٹوئٹر  پر  عالمی رہنماؤں  سے مطالبہ کرتے  ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قتل وغارت اور تباہی بند کی جائے۔

راشد خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرےعزیز عالمی رہنماؤں، میرے وطن میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے، بچوں اورخواتین سمیت ہزاروں معصوم لوگ ہر روز شہید کیے جارہے ہیں،ہمارے گھر اور جائیدادیں تباہ ہورہی ہیں، ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔‘

راشد خان نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ ’ہمیں افراتفری کی حالت میں نہ چھوڑیں،ہم امن چاہتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ  افغانستان میں امریکی انخلا کے اعلان کے بعد  سے ملک میں خانہ جنگی کی صورت حال ہے ،طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مختلف علاقوں  میں جنگ جاری ہے جبکہ طالبان نے ملک کے بیشتر اضلاع پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

Back to top button