بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پرامید ہوں کہ ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، اس سیریز کے لیے انفرادی اہداف بھی بنا رکھے ہیں اس لیے کوشش ہوگی کہ وہ ہدف حاصل کرسکوں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی کے لیے پر امید ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں، وہ اب تک 17 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں لیکن جمعرات سے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ ان کا پہلا میچ ہوگا۔

17ٹیسٹ میچز میں 58 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز بہت اہم ہیں، دو روزہ پریکٹس میچ میں تیاری کا اچھا موقع ملا ہے لہٰذا تمام کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت فاسٹ بولر پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پرامید ہوں کہ ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، اس سیریز کے لیے انفرادی اہداف بھی بنا رکھے ہیں اس لیے کوشش ہوگی کہ وہ ہدف حاصل کرسکوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیک ٹو بیک میچز کی وجہ سے آرام کا موقع نہیں ملتا، کوشش کروں گا کہ اپنی فٹنس کو بہتر بناسکوں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ مضبوط اور تسلسل سے بہتر کارکردگی پیش کررہا ہے، یاسر شاہ اور حسن علی کی واپسی سے بولنگ یونٹ کا کمبی نیشن مزید بہتر ہوگیا ہے، مڈل آڈر کا کمبنیشن بھی مضبوط ہے۔

Back to top button