بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری،10نشستوں پر غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی سبقت

پاکستان تحریک انصاف نے 8 جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ایک ایک نشست حاصل کرلی

آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری،10نشستوں پر غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی سبقت

آزاد کشمیر میں الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے 45 حلقوں میں سے 10 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 8 جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ایک ایک نشست حاصل کرلی۔

ایل اے 1 میرپور ون کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج  کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 12231 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 5985 ووٹ لیے۔

ایل اے 34 جموں ون کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ریاض احمد 4559 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار نے 4221 ووٹ لیے۔

حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری مقبول احمد 18883 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری محمد اسماعیل 16885 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے تمام 113 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکبر چوہدری 14143 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے ذیشان علی  8740 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 40کشمیر ویلی ون سے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2165 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد سلیم بٹ 875 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 پنجاب کے تمام 17 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان 2326 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے محمد اکرام بٹ 741 ووٹ لے کردوسرے  اور پیپلزپارٹی کے شبیرعباس میر166 ووٹ لےکر تیسرےنمبرپررہے۔

حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد عاصم شریف 1254 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے سید شوکت علی شاہ 1205 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے پی ٹی آئی کے جاوید بٹ 782 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کی نسیمہ خاتون 720 ووٹ لے سکیں۔

اسی طرح ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری 2007 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنسا 1163 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45کشمیرویلی 6 کے تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کےعبدالماجد خان 3138 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عبد الناصر خان 2063 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔

Back to top button