بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

دنیا بھر میں کورونا سے اموات ایک کروڑ سے زائد،برطانوی اخبار کا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے امیر ملک زیادہ جبکہ ترقی پذیر ملک کم متاثر ہوئے ہیں

برطانوی اخبار نے اعداد شمار کی بنا پر تخمینہ لگایا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے حقیقت میں ایک کروڑ افراد کی اموات ہوئیں، یہ تعداد دنیا میں ریکارڈ کی گئی تعداد سے تین گنا زائد ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے امیر ملک زیادہ جبکہ ترقی پذیر ملک کم متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ نہ ہونے والی 6.7 ملین اموات کی اکثریت تعداد غریب اور درمیانی آمدنی والے ملکوں سے ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کورونا وائرس امیر ملکوں سے غریب ملکوں میں پھیلا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

برطانوی اخبار نے انتباہ کیا کہ عالمی سطح پر ویکسینیشن نہ ہونے تک بھارت جیسی صورتحال کہیں اور بھی آنے کا خطرہ ہے جبکہ لاکھوں مزید اموات ہوں گی۔

Back to top button