بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

مڈل آرڈر کی ناکامی ،انضمام الحق نے مسئلے کا حل بتا دیا

ٹیم کو ہمیشہ بیٹنگ میں مڈل آرڈر یا پھر ٹاپ آرڈر کی پریشانی رہی ہے،انضمام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے جیسے کمزور حریف کے سامنے بیٹنگ میں بے بس دکھائی دی ہے۔ ٹیم کو ہمیشہ بیٹنگ میں مڈل آرڈر یا پھر ٹاپ آرڈر کی پریشانی رہی ہے چاہے جنوبی افریقہ سریز ہو یا موجودہ زمبابوے سیریز ،گرین شرٹس نے اکثر مڈل آرڈر کی پریشانی جھیلی ہے۔ جنوبی افریقہ میں ٹیم بڑی معرکہ آرائی کے بعد جیتی ریی ہے یہاں تک کہ آسان میچز کو بھی بڑا مشکل بنایا جاتا رہا ہے۔

پاکستان کی زمبابوے کے خلاف دشواری کو دیکھ لگ رہا تھا کہ محمد رضوان کے علاوہ یہاں کوئی بھی کھلاڑی بلے باز نہیں ہے. قومی ٹیم کے سابق لیجنڈ کرکٹر انضمام الحق اپنے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بیٹنگ میں سب بڑا مسئلہ مڈ آرڈر کی ناکامی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو چاہیے کہ وہ مڈل ارڈر کو مضبوط کرنے کے لیے آخری کے چند کھلاڑیوں کو بیٹنگ میں نمبر 3 کے بعد بلے بازی کرنے کے لیے بھیج دے۔ انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر کے 3 کھلاڑیوں کے فوراً بعد لوئر آرڈر میں سے چند کھلاڑی مڈل آرڈرمیں کھلانے چاہیں، اگر قومی ٹیم ایسا کرتی ہے تو یقیناً مڈل آرڈر کو مضبوط بنا لے گی۔

Back to top button