بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائیگا

 پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ صرف 2 گیندوں تک ہی محدود رہا اس کے بعد بارش کی وجہ سے میچ بغیر کسی نتیجے کے منسوخ کر دیا گیا تاہم ایک روز کے وقفے کے بعد دوسرا میچ آج راولپنڈی میں ہو گا۔

دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج شام ساڑھے 7 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، گزشتہ روز بھی راولپنڈی میں خراب موسم کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا گیا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم نے بھی آرام کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ بارش کے باعث 5،5 اوورز کیلئے محدود کر دیا گیا جبکہ پہلی اننگز میں صرف دو گیندوں کا کھیل ہو سکا تھا، شاہین آفریدی نے دو گیندوں میں نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹم روبنسن کی وکٹ حاصل کی جسے سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔

مزید پڑھیے  کورونا وائرس کا پھیلائو، شمالی کوریا کا ٹوکیو اولمپکس میں شرکت سے انکار
Back to top button