بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کوئٹہ دھماکا خود کش تھا،ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی،شیخ رشید

خودکش حملہ آور گاڑی میں بیٹھا رہا جبکہ 60 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکے کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچانا تھا۔ ملک بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ دھماکا خود کش تھا۔خودکش حملہ آور گاڑی میں بیٹھا رہا جبکہ 60 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں دہشت گردی کو شکست دیں گے،حملوں کی پہلے سے اطلاع دی تھی ، سمجھ رہے تھے کہ کوئٹہ میں امن ہو گیا ہے۔ایف سی کی بہت سی چیک پوسٹیں پولیس کے حوالے کی ہیں۔چاہتے تھے تمام ایف سی کو کوئٹہ سے نکالیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔شیخ رشید نے چینی سفیر کی سرینا ہوٹل میں موجودگی کے حوالے سے کہا کہ چینی سفیر ہوٹل میں موجود نہیں تھے وہ گزشتہ کئی دنوں سے کوئٹہ میں ہیں۔آج بھی اپنے شیڈول کے مطابق ملاقات کر رہے ہیں۔

Back to top button