بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بورس جانسن کے بعد ایک اور ملک کے وزیراعظم کا دورہ بھارت منسوخ

جاپانی وزیراعظم کا دورہ بھارت، چین کی بڑھتی ہوئی عسکری اور اقتصادی طاقت کے تناظر میں طے کیا گیا تھا

جاپان کے وزیر اعظم یوشیہدے سوگا نے بھارت میں کورونا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

جاپانی وزیراعظم کا دورہ بھارت، چین کی بڑھتی ہوئی عسکری اور اقتصادی طاقت کے تناظر میں طے کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کے سب سے زیادہ کیس اور اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، بھارت میں 24 گھنٹوں میں تقریبا 3 لاکھ کیس،2 ہزارسے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔

دلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت ہوگئی ہے، حکومت کی مدد کیلئےسوشل میڈیا پر اپیل کی جارہی ہے، دلی میں ہر تیسرے شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے لگا ہے۔

بورس جانسن جنوری میں بھارت کا دورہ کریں گے

کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب بھارت میں لاشوں کو سپردخاک کرنے اور جلانے کیلئے جگہ کم پڑنےلگی۔

Back to top button