بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹوں میں طے پانے کا امکان، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان متوقع امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخطوں کی تیاری کر رہا ہے، جس کے آئندہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل اختیار کرنے کا امکان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اس کے بعد اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے اظہارِ امید کیا کہ یہ تاریخی معاہدہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے دوران امریکہ اور ایران کی مسلسل سنجیدگی اور عزم کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے خطے کے برادر ممالک کی جانب سے تعاون اور حمایت پر بھی پاکستان کی جانب سے دلی تشکر کا اظہار کیا۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button