بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

صوبہ پنجاب ECAT کے سٹوڈنٹس کے لئے انتہائی اہم اعلان

صوبہ پنجاب کی انجینئرنگ یونیورسٹیز کے انٹری ٹیسٹ ECAT میں شامل ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کے لئے نہایت اہم خبر آگئی ۔ یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی UET لاہور کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلان کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں 13 اور 14 جون 2020ء کو منعقد ہونے والا انٹری ٹیسٹ ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ٹیسٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ اسی طرح 6 اور 7 جون 2020ء کو منعقد ہونے والا فرضی ٹیسٹ mock test بھی ملتوی کردیا گیا ہے ۔ طلبہ و طالبات ، والدین اور اساتذہ کرام یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر نوٹیفکیشن ملاحظہ کرنے کے لئے اس لنک کو استعمال کریں

https://uet.edu.pk/newsannouncement/newssection/uet_news.html?id=1528

Leave a Reply

Back to top button