
تجارت
پاکستان اور سویڈن کا اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور سویڈن نے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے روابط مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار اسلام آباد میں پاکستان اور سویڈن کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا، جس میں 1981ء کے دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق تعلقات کے موجودہ فریم ورک کو اپ ڈیٹ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔















