بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

پنجاب یونیورسٹی انجنیئرنگ پروگرامز میں داخلے

پنجاب یونیورسٹی لاہور کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلان کے مطابق یونیورسٹی کے تمام انجنیئرنگ پروگرامز میں داخلے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لئے UET لاہور کی جانب سے منعقد کئے جانے والے انٹری ٹیسٹ ECAT میں شرکت لازمی ہے ۔ اس انٹری ٹیسٹ کے بعد ہی وہ پنجاب یونیورسٹی کے انجنیئرنگ پروگرامز میں داخلے کے لئے اپلائی کر سکیں گے ۔ یاد رہے کہ UET لاہور کی جانب سے منعقد کئے جانے والے انٹری ٹیسٹ کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم جون 2020ء ہے ۔

پنجاب یونیورسٹی نے پاکستان انجنیئرنگ کونسل سے منظور شدہ جن انجنیئرنگ پروگرامز میں داخلے کا اعلان کیا گیا ہے وہ یہ ہیں:

بی ایس سی (انجینئرنگ) کیمیکل انجینئرنگ

بی ایس سی (انجینئرنگ) کیمیکل انجینئرنگ (سپیشلائزیشن ان پیٹرولیم اینڈ گیس ٹیکنالوجی)

بی ایس سی (انجینئرنگ) میٹلرجی اینڈ میٹیریل انجینئرنگ

بی ایس سی (انجینئرنگ) الیکٹریکل انجینئرنگ

بی ایس سی (انجینئرنگ) انڈسٹریل انجینئرنگ اینڈ مینیجمینٹ

Leave a Reply

Back to top button