
پیپسی کو پاکستان نے 29ویں پائیدار ترقی کانفرنس میں پائیداری کے شعبے میں دو اہم ایوارڈز جیت لیے
پیپسی کو پاکستان نے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے زیرِ اہتمام منعقدہ 29ویں پائیدار ترقی کانفرنس میں دو اہم ایوارڈزاپنے نام کر لیے۔ کمپنی کو ری جنریٹو ایگریکلچر (قدرتی وسائل کی بحالی پر مبنی زراعت) کے لیے بہترین کیس اسٹڈی ایوارڈ جبکہ مسلسل تیسرے سال بہترین پویلین ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈز کاشتکاروں کے کھیتوں میں کمپنی کی کاوشوں اور ان کے مثبت اثرات کے ساتھ ساتھ اس کی ویلیو چین میں پائیداری کے اقدامات کو مؤثر اور منفرد انداز میں پیش کرنے کے اعتراف میں دیے گئے۔
ایس ڈی پی آئی کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ایک اور سال کے موقع پر پیپسی کو پاکستان نے اپنے جامع پائیداری کے ایجنڈے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک منفرد اور معلوماتی پیپسی کو پازیٹیو پویلین قائم کیا۔ اس پویلین کے ذریعے بتایا گیا کہ پائیداری کس طرح کمپنی کی پوری ویلیو چین کا حصہ ہے اور پائیدار زراعت، ماحولیاتی تحفظ، وسائل کے دوبارہ استعمال اور شمولیتی ترقی کے فروغ کے لیے کمپنی کی کوششوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔ پویلین میں ری جنریٹو ایگریکلچر، کاشتکاروں کے معاشی حالات میں بہتری، آبی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال، صاف توانائی، پیکیجنگ کے دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ سمیت مختلف اقدامات پیش کیے گئے۔ ان اقدامات کے ذریعے شرکا کو یہ جاننے کا موقع ملا کہ پیپسی کو پاکستان اپنے پائیداری کے اہداف کو عملی اقدامات میں کس طرح تبدیل کر رہی ہے۔
پویلین کے علاوہ پیپسی کو پاکستان نے اعلیٰ سطحی مکمل اجلاسوں، پینل مباحثوں اور خصوصی نشستوں میں شرکت کے ذریعے پائیدار ترقی سے متعلق قومی مکالمے میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔ کمپنی کے اعلی عہدیداروں اور ماہرین نے ری جنریٹو ایگریکلچر، ماحولیاتی تحفظ، فوسل فیول پر انحصار میں کمی، مضبوط اور مستحکم سپلائی چینز، نوجوانوں کی ترقی اور شمولیتی معاشی نمو جیسے اہم موضوعات پر اپنے خیالات اور تجربات کا اظہار کیا۔
29ویں پائیدار ترقی کانفرنس میں حاصل ہونے والے یہ دونوں ایوارڈز پیپسی کو پاکستان کے اس عزم کی توثیق کرتے ہیں کہ وہ اپنے پیپ پازیٹیو وژن کو بامعنی اور عملی پیش رفت میں تبدیل کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ جدت، شراکت داری اور اپنی پوری ویلیو چین میں مؤثر اقدامات کے ذریعے کمپنی پاکستان کے لیے زیادہ پائیدار، شمولیتی اور مستحکم مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔















