اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور (IUB) کا طلبہ و طالبات کے نام اہم پیغام

پڑھنے میں وقت لگے گا:25 سیکنڈ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے طلبہ و طالبات کے نام جاری کئے گئے اہم پیغام میں وضاحت کی گئی ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے امتحانات کو منسوخ (کینسل) کئے جانے کا کوئی اعلان جاری نہیں کیا گیا۔
یونیورسٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر یونیورسٹی امتحانات کینسل کئے جانے والی تمام خبریں جھوٹ ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتحانات کے بارے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن HEC کے فیصلے کا انتظار ہے۔