بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یکم جون سے بحال کی جانیوالی 5 ٹرینوں کا ٹائم ٹیبل

پاکستان ریلویز نے یکم جون سے 5 مزید ٹرینوں کو بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ بحال کی گئی ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس (کراچی ۔ لاہور ۔ کراچی) ، بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس (کراچی ۔ ملتان ۔ کراچی) ، شالیمار ایکسپریس (کراچی – لاہور ۔ کراچی) ، سر سید ایکسپریس (کراچی ۔ راولپنڈی ۔ کراچی) اور راول ایکسپریس (نائٹ کوچ ریل کار) (لاہور ۔ راولپنڈی ۔ لاہور) شامل ہیں

بحال کی گئی ریل گاڑیوں کے ٹائم ٹیبل اور مختلف سٹیشنوں پر سٹاپ کی تفصیل کچھ یوں ہے

کراچی ایکسپریس 15 اپ کراچی کینٹ سے شام 7:45 روانہ ہو کر اگلے دن سہ پہر 3 بجے لاہور پہنچے گی ۔ لاہور سے 16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس رات 8 بجے روانہ ہو کر اگلے دن سہ پہر 3 بجے کراچی کینٹ پہنچے گی ۔ کراچی ایکسپریس حیدر آباد ، روہڑی ، رحیم یار خان ، خانیوال اور رحیم یار خان رکے گی ۔

بہاؤالدین زکریا ایکسپریس 25 اپ کراچی سٹی سے شام 4:45 روانہ ہو کر اگلی صبح 7:30 بجے ملتان پہنچے گی ۔ ملتان سے 26 ڈاؤن زکریا ایکسپریس شام 4:45 روانہ ہو کر اگلی صبح 7:30 بجے کراچی سٹی پہنچے گی ۔ یہ گاڑی کراچی کینٹ ، حیدر آباد ، نواب شاہ ، محراب پور ، خیر پور ، روہڑی ، رحیم یار خان ، خان پور اور بہاولپور رکے گی ۔

شالیمار ایکسپریس 27 اپ صبح 6 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہو کر رات 12:40 لاہور پہنچے گی ۔ لاہور سے 28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس صبح 6 بجے روانہ ہو کر رات 12:40 بجے کراچی کینٹ پہنچے گی ۔ یہ گاڑی حیدر آباد ، روہڑی ، خانیوال اور فیصل آباد میں سٹاپ کرے گی ۔

سر سید ایکسپریس 35 اپ رات 8:30 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہو کر اگلی رات 8 بجے راولپنڈی پہنچے گی ۔ راولپنڈی سے 36 ڈاؤن سر سید ایکسپریس صبح 10 بجے روانہ ہو کر اگلی صبح 9:30 کراچی کینٹ پہنچے گی ۔ یہ گاڑی حیدر آباد ، روہڑی ، بہاولپور ، ملتان ، فیصل آباد اور وزیر آباد رکے گی

راول ایکسپریس 105 اپ لاہور سے رات 12:30 روانہ ہو کر صبح 4:50 بجے راولپنڈی پہنچے گی ۔ راولپنڈی سے 106 ڈاؤن راول ایکسپریس رات 12:30 روانہ ہو کر صبح 4:50 لاہور پہنچے گی ۔ یہ ٹرین نان سٹاپ ہو گی ۔

یاد رہے کہ یہ ٹائم ٹیبل عارضی طور پر نافذ العمل ہے ۔ مسافروں سے گذارش سے کہ وہ سفر سے قبل ریلوے انکوائری فون نمبر 117 سے رابطہ فرمائیں اور گاڑیوں کی اوقات کی تصدیق کر لیں ۔

Leave a Reply

Back to top button