بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

عالمی منڈی میں گراوٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لے ڈوبی، شدید مندی کا رجحان

تیل کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں بدترین گراوٹ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور غیر ملکی ومقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے تیل وگیس شعبے کے شیئرز کی فروخت کے دباؤ کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس33ہزار کی نفسیاتی حد سے گرگیا اور انڈیکس 1076.82پوائنٹس کی کمی سے32422.83پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 76.10فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 56ارب 35کروڑ86لاکھ روپے کانقصان اٹھانا پڑا۔اور کاروباری حجم بھی پیر کے مقابلے میں15.19فی صد کم رہا ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف ، فوجی سیمنٹ ،ہیسکول پٹرو ل،ڈی جی خان سیمنٹ ،پایونیئر سیمنٹ ،چراٹ سیمنٹ یونٹی فوڈز،کے الیکٹر ک ، اینگرو فرٹیلائزراورہم نیٹ ورک کے شیئرز سرفہرست رہے ۔

منگل کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بحرانی کیفیت اور اس کے نتیجے میں عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کے اثرات کو دیکھتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32296پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد ازاں ریکوری آنے سے 32300اور32400کی نفسیاتی حد یں بحال ہوگئیں لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1076.82پوائنٹس کی کمی سے32422.83پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی578.44پوائنٹس کی کمی سے 14233.23پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس583.26پوائنٹس کی کمی سے22881.87پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر339کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے70کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ258کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی اور11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ،بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 56ارب 35کروڑ86لاکھ روپے کی کمی سے61کھرب3ارب76کروڑ95لاکھ روپے ہوگئی۔منگل کوحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی33کروڑ91لاکھ54ہزار شیئرز رہا جو پیر کے مقابلے میں6کروڑ75لاکھ2ہزارشیئرز کم ہے ۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے لحاظ سے فلپ موریس  کے حصص کی قیمت145.48روپے کے اضافے سے2086.99روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 39.99روپے کے اضافے سے1649.80روپے ہوگئی جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے یونی لیور فوڈزکے حصص قیمت 570روپے کمی سے7030روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت334.43روپے کمی سے6535.57روپے ہوگئی۔

Leave a Reply

Back to top button